امریکہ میں مسجد پر حملہ

کولوراڈو میں ایک نامعلوم شخص نے مسجد کے شیشے کو توڑ کر  مسجد کے اندر انجیل کے صفحات پھینکے

700682
امریکہ میں مسجد پر حملہ

امریکہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا۔

کولوراڈو میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک نامعلوم شخص نے مسجد کے شیشے کو توڑ کر  مسجد کے اندر انجیل کے صفحات پھینکے۔

نفرت کے جرم کے حوالے سے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام نے حملہ آور کے مسجد کے دروازے کو پاوں سے ٹھوکریں مارنے کی ویڈیو کو شئیر کیا ہے اور مشتبہ شخص کے بارے میں کسی قسم کی معلومات رکھنے والوں سے مدد طلب کی ہے۔

امریکن۔اسلام تعلقات کونسل نے مقدس مقام پر کئے جانے والے اس حملے کی مذمت کی ہے اور واقعے کی حساس تحقیقات  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں