غیر ملکی پریس ترکی اور ہالینڈ کے درمیان بحران کو درست شکل میں پیش کرنے سے کترا رہا ہے

صدر رجب طیب ایردوان نے اس صورتحال کے خلاف غصے کا اظہار کیا ہے اور ہالینڈ  کی حکومت کو نازیوں سے مشابہ قرار دیا ہے۔ سی این این

689685
غیر ملکی پریس ترکی اور ہالینڈ کے درمیان بحران کو درست شکل میں پیش کرنے سے کترا رہا ہے

ترکی اور ہالینڈ کے درمیان بحران میں شدت آ رہی ہے اور غیر ملکی پریس  درپیش صورتحال کو واضح شکل میں پیش کرنے اور درست تبصرے کرنے سے کترا رہا ہے۔

عالمی پریس نے متعدد شہروں میں ترک شہریوں کے سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کرنے سے متعلق خبروں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

سی این این انٹرنیشنل انٹر نیٹ سائٹ  نے لکھا ہے کہ ہالینڈ کی طرف سے  ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے طیارے کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دئیے جانے کے بعد ملک میں مقیم ترکوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دئیے ہیں۔

سی این این خبر نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اس صورتحال کے خلاف غصے کا اظہار کیا ہے اور ہالینڈ  کی حکومت کو نازیوں سے مشابہ قرار دیا ہے۔

بی بی سی نے بھی اپنی خبر میں لکھا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی ا ور   سماجی پالیسیوں کی وزیر فاطمہ بتول سایان کھایا کو بھی روٹرڈیم میں ترک قونصل خانے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دئیے جانے کے بعد  دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں مقیم ترک شہریوں نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ تعاون کے اظہار کے لئے  روٹرڈیم  کے قونصل خانے کے سامنے دھرنا دیا اور ہالینڈ کی پولیس نے سخت مداخلت کر کے انہیں منتشر کیا۔

خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کے "یہ نازیوں کے باقیات اور فاشسٹ ہیں" کے الفاظ پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے۔

برطانوی روزنامہ انڈی پینڈنٹ  نے "ہالینڈ نے ترک وزیر خارجہ کے طیارے کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک میں دو طرفہ مظاہرے کئے گئے ہیں اور سفارتی تعلقات میں تناو آ گیا ہے۔

روزنامہ گارڈئین نے بھی خبر  کے لئے "روٹرڈیم کے قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے ترکوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مداخلت" کی سرخی لگائی ہے۔

اخبار نے صدر رجب طیب ایردوان کی ہالینڈ حکومت کے بارے میں جاری کردہ بیان سے متعلق ویڈیو نشر کی ہے اور وزیر فاطمہ بتول سایان کھایا کی بھی انٹر نیٹ سائٹ سے شئیر کی گئی چیزوں کو خبر میں شامل کیا ہے۔



متعللقہ خبریں