پھانسیوں  کی تعداد نے اقوام متحدہ کو بھی دہشت زدہ کر دیا

شام میں خانہ جنگی کے آغاز یعنی سال 2011 سے لے کر 2016 تک 5 سے 13 ہزار  افراد کو عدالتی کاروائی کے بغیر پھانسی دی گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

668027
پھانسیوں  کی تعداد نے اقوام متحدہ کو بھی دہشت زدہ کر دیا

اسد انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی پھانسیوں  کی تعداد نے اقوام متحدہ کو بھی دہشت زدہ کر دیا ہے۔۔۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے، شام میں خانہ جنگی کے آغاز یعنی سال 2011 سے لے کر 2016 تک 5 سے 13 ہزار  افراد کو عدالتی کاروائی کے بغیر پھانسی دئیے جانے پر مبنی ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "رپورٹ نے ہمیں دہشت زدہ کر دیا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ شام میں انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں اور جرائم کا حساب لیا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل  نے شام میں سال 2011 سے 2015 کے آخر تک اسد انتظامیہ کی طرف سے دمشق کے صیدنایا جیل  میں زیادہ ترشہریوں پر مشتمل 5 سے 13 ہزار تک افراد کو بغیر کسی عدالتی کاروائی کے پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا۔  



متعللقہ خبریں