ایران کا ایٹمی تجربہ،امریکہ کا سخت الفاظ میں احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی نے ایران کے حالیہ میزائل تجربے کے حوالے سے ایرانی حکومت پر نقصان دہ اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا ہے

663602
ایران کا ایٹمی تجربہ،امریکہ  کا سخت الفاظ میں احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی نے ایران کے حالیہ میزائل تجربے کے حوالے سے ایرانی حکومت پر نقصان دہ اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مائیکل فلن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تفصیلات  بتائے  بغیر کہا کہ ہم آج سے سرکاری طور پر ایران کوخبردار   کر رہے ہیں۔

اس سے  پیشترامریکی حکومت ایران کے میزائل تجربے کو ناقابلِ قبول قرار دے چکی ہے۔

تاہم مائیکل فلن نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ احتجاجی مراسلہ  کا مطلب کیا ہے اور  اسے  دینے کی وجہ کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق انتظامیہ کئی  متبادلات پر غور کر رہی ہے جن میں معاشی اقدامات اور خطے میں ایران کے حریفوں سے مدد لینا شامل ہیں۔

تاہم جب اہلکار سے بارہا پوچھا گیا کہ کیا امریکی انتظامیہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے ممکنہ  آغاز  پر بھی غور کر رہی ہے تو انھوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ  روز ایران نے میزائل تجربے کی تصدیق کی تھی تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

مائیکل فلن نے اس تجربے کے جواب میں ممکنہ امریکی اقدامات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دیں۔

 



متعللقہ خبریں