روس، ترکی اور ایران کا شکریہ: سٹیفن ڈی مستورا

ہم فائر بندی کی مانیٹرنگ  کے لئے قائم  کئے جانے  والے سہ فریقی میکانزم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں: ڈی مستورا

658798
روس، ترکی اور ایران کا شکریہ: سٹیفن ڈی مستورا

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ  میں  منعقدہ شامی مذاکرات کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی مستورا نے روس، ترکی اور ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈی مستورا نے کہا کہ ہم فائر بندی کی مانیٹرنگ  کے لئے قائم  کئے جانے  والے سہ فریقی میکانزم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سٹیفن ڈی مستورا نے آستانہ مذاکرات    کے اختتام اور ضامن ممالک روس، ترکی اور ایران کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے  بعد  پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں ڈی مستورا نے کہا کہ آستانہ مذاکرات کے بعد  جنیوا میں سیاسی ڈائیلاگ کا جاری رہنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں