ٹرمپ روس کی چالاکیوں سے نا بلد ہیں: برینین

امریکی خفیہ ایجنسی  سی آئی اے  کے ڈاریکٹر جان برینین نے کہا ہے کہ  ڈونالڈ ٹرمپ  اس بات سے نا بلد ہیں کہ  روس  کی استعداد   اور عالمی سطح  پر اس کی اہمیت کیا ہے

651907
ٹرمپ روس کی چالاکیوں سے نا بلد ہیں: برینین

 

امریکی خفیہ ایجنسی  سی آئی اے  کے ڈاریکٹر جان برینین نے کہا ہے کہ  ڈونالڈ ٹرمپ  اس بات سے نا بلد ہیں کہ  روس  کی استعداد   اور عالمی سطح  پر اس کی اہمیت کیا ہے۔

 برینین نے فوکس نیوز سے بات چیت کرتےہوئے  کہا کہ نئی انتظامیہ   کے آتے ہی میں  مستعفی ہو جاوں  گا   ،جہاں تک  امریکہ کے خلاف روس کے جارحانہ رویے کا تعلق ہے  تو مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ ٹرمپ   روس کے خلاف عائد پابندیوں  کی اہمیت  اور  عالمی  سطح پر  اس کی حیثیت سے نا واقف ہیں۔

 سی آئی اے کے سربراہ  نے ٹرمپ   کو نصیحت کی کہ وہ روس کے خلاف اپنے  موقف میں   احتیاط برتیں   اور پابندیوں  کو ختم نہ کریں۔

برینین نے  ٹرمپ کی جانب سے  خفیہ ایجنسیوں  پر الزام تراشیوں کے حوالے سے کہا کہ  ایک منتخب صدر کے پس پردہ   سازشیں کرنا ہمارے مفاد میں نہیں ۔

 



متعللقہ خبریں