واشنگٹن  نئے صدر کے لئے تیاریاں کر رہا ہے

تقریب کا آغاز موجودہ صدر باراک اوباما کے نئے صدر اور ان کے کنبے کو وائٹ ہاوس میں مدعو کرنے سے  ہو گا

648126
واشنگٹن  نئے صدر کے لئے تیاریاں کر رہا ہے

امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن  نئے صدر کے لئے تیاریاں کر رہا ہے۔

20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ شاندار تقریب کے ساتھ عہدہ صدارت پر براجمان ہوں گے۔

تقریب کا آغاز موجودہ صدر باراک اوباما کے نئے صدر اور ان کے کنبے کو وائٹ ہاوس میں مدعو کرنے سے  ہو گا۔

سب سے پہلے صدر اوباما  اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنے کنبوں کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات سے اختیارات کی تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا اس دوران اوباما کی ٹیم اپنی اشیاء کو سمیٹنا اور ٹرمپ کی ٹیم وائٹ ہاوس میں منتقل ہونا شروع ہو جائے گی۔

اوباما اور ٹرمپ بعد ازاں وائٹ ہاوس سے سینٹ تشریف لے جائیں گے جہاں حلف برداری کی تقریب ہو گی۔

سینٹ تک کے پورے راستے  میں لگائے گئے پلیٹ فورموں سے عوام  ان تاریخی لمحات کو دیکھ سکیں گے۔

سینٹ سے واپسی پر ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر ہوں گے۔

امریکی آئین کی رو سے حلف انجیل پر اٹھایا جائے گا اور اس موقع پر سرکاری حکام اور ٹرمپ کا کنبہ ان کے ہمراہ ہو گا۔

ہیلری کلنٹن نے بھی اپنے رقیب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران ٹرمپ نے ان افراد کی اکثریت کا تعین کر دیا ہے کہ جو ان کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ٹرمپ داخلہ و خارجہ پالیسی میں مختلف روڈ میپ پر عمل کرنے کے اشارے دے رہے ہیں اور انہوں نے اوباما کی طرف سے متعین کردہ متعدد افراد کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا ہے۔

نئے صدارتی دور میں امریکہ  کی پالیسیوں کے بارے میں تجسس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں