کوئی بھی روس کے لئے ناقابل حل مسائل پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا
اقتصادی اور سماجی شعبوں کے موضوعات کے حل کے حوالے سے سال 2016 اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں زیادہ مشکل گزرا لیکن اس کے باوجود ہم نے اچھے نتائج حاصل کئے ہیں۔ ولادی میر پوٹن
![کوئی بھی روس کے لئے ناقابل حل مسائل پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/53fc/fca6/5a8b/5863d224386dc.jpg?time=1719036841)
روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ کوئی بھی روس کے لئے ایسے مسائل پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا کہ جن پر قابو پانے کی روس میں طاقت نہ ہو۔
کریملن پیلس میں نئے سال کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوٹن نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی شعبوں کے موضوعات کے حل کے حوالے سے سال 2016 اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں زیادہ مشکل گزرا لیکن اس کے باوجود ہم نے اچھے نتائج حاصل کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمارے لئے ہمیں بے بس کر دینے والے مسائل پیدا کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
صدر ولادی میر پوٹن نے سال 2016 کے آخری روسی سکیورٹی کونسل ا جلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس میں شام کے مسئلے کا اور ایجنڈے کے دیگر مسائل کا پوری تفصیل اور تمام پہلو وں کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔
متعللقہ خبریں
![نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7b7b/ab18/1c47/66752a6db6003.jpg?time=1719036842)
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل
امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے