انڈونیشیا :  6٫5 کی شدت کا زلزلہ، 100 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

انڈونیشیا کے علاقے آچے میں آنے والے  6٫5 کی شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے  جبکہ بے شمار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

626202

 زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالنے کے لیے بھر پور امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ زلزلے کی شدت سے سینکڑوں عمارتیں  بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔

زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ایک لاکھ پچاس ہزار نفوس  رکھنے والے شہر پیدے جایا کو پہنچا ہے ۔صرف اس علاقے میں مکمل طور پر تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد 240 سے زائد ہے ۔ زلزلے سے بجلی اور پانی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور شاہراہوں کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔آفت زدہ علاقے میں موجود بے گھر انسانوں کو  امدادپہنچانے میں دقت پیش آ رہی ہے ۔

 یاد رہے کہ انڈونیشیا میں 2004 میں آنے والے9٫4 کی شدت کے زلزلے  اور سونامی کے نتیجے میں مختلف ممالک میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

متعللقہ خبریں