امریکہ میں جنگلات میں لگنے والی آگ کی تباہ کاریاں

آندھی   کے اثرات  سے   پھیلنے والی آگ   سے   150 سے زائد   مکانات اور  دکانوں سمیت   درجنوں  گاڑیوں کو نقصان  پہنچا ہے

620357
امریکہ میں  جنگلات میں لگنے  والی آگ کی تباہ کاریاں

امریکی ریاست  تینسے  میں  بروز  سوموار لگنے والی جنگلات کی آگ سے  تین افراد   ہلاک ہو گئے ہیں۔

آندھی   کے اثرات  سے   پھیلنے والی آگ   سے   150 سے زائد   مکانات اور  دکانوں سمیت   درجنوں  گاڑیوں کو نقصان  پہنچا ہے۔

آتشزدگی سے     بیسیوں  افراد  زخمی  ہو گئے  جبکہ  12 ہزار کے قریب افراد     کو بجلی کی  ترسیل منقطع ہے۔

علاقے  سے  14 ہزار سے زائد افراد  کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب    کیلیفورنیا    کے سانتا  کروز  پہاڑوں   پر     تین روز سے آگ لگی ہوئی ہے،   کئی ایک مکانات  کے  جلنے کا موجب  بننے والی اس آگ سے  2 ہزار تین سو  ڈیکار  کا رقبہ   متاثر  ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں