امریکی سینٹ نے عارضی بجٹ کی منظوری نہیں دی
اگر عبوری بجٹ کی تین دن کے اندر اندر منظوری نہ دی گئی تو سن 2013 میں 16 دن تک بند رہنے والے وفاقی اداروں کو دو برس کے بعد دوبار ہ بند ہونے کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا
امریکی سینٹ نے ملک کے وفاقی اداروں کے بند ہونے کا سد باب کرنے کے لیے عارضی بجٹ کی منظوری نہیں دی۔
اگر اس بل کی منظوری نہ دی گئی تو حکومت مذکورہ اداروں کے بند ہونے کا موجب بنے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 30 ستمبر کو سرکاری طور پر " بند کیے جانے کو" 9 دسمبر تک ملتوی کرنے والے عبوری بجٹ مسودے کو سینٹ میں 45 ووٹوں کے مقابلے میں 55 ووٹوں مسترد کر دیا گیا ۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ ڈیموکریٹس نے فلنٹ کے حوالے سے امداد کے مطالبے کی حمایت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر باراک اوباما کئی ماہ سے کانگریس کو فلنٹ کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کی ضرورت کو بیان کرتے چلے آرہے ہیں۔
اگر عبوری بجٹ کی تین دن کے اندر اندر منظوری نہ دی گئی تو سن 2013 میں 16 دن تک بند رہنے والے وفاقی اداروں کو دو برس کے بعد دوبار ہ بند ہونے کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعللقہ خبریں
روس: صدر پوتن نے اپنی شرائط کا اعلان کر دیا
روس کے بغیر یوکرین اور یورپ کی سلامتی کا حل تلاش کرنا ناممکن ہے: صدر ولادی میر پوتن