پاکستانی نژاد امریکی شہری ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے متحد ہو جائیں، ہلیری کلنٹن

ہلیری کلنٹن نے پاکستانی نژاد امریکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مدمقابل ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے متحد ہو جائیں۔

578130
پاکستانی نژاد امریکی شہری ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے متحد ہو جائیں، ہلیری کلنٹن

امریکہ کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے پاکستانی نژاد امریکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مدمقابل ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے متحد ہو جائیں۔

انہوں نے  ایک  انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ٹرمپ کے اسلام اور مسلمان دشمن عزائم کو شکست دینے کیلئے امریکا میں آباد پاکستانیوں کو متحد ہو کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ‘‘پاکستانی امریکی فار ہلیری’’ کے نام سے ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا گیا۔



متعللقہ خبریں