کولمبیا میں حکومت اور باغیوں کے مابین امن معاہدہ

کولمبیا میں حکومت اور باغیوں کے درمیان معاہدہ چار سال کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے جس پر کولمبیا کے صدر یواں مینوئیل سنیٹوس اور باغیوں کے رہنما روڈریگو لندونو نے دستخط کئے ہیں

558869
کولمبیا میں  حکومت اور باغیوں کے مابین امن معاہدہ

 

 کولمبیا میں حکومت اور باغیوں کے درمیان معاہدہ چار سال کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔

معاہدے پر کولمبیا کے صدر یواں مینوئیل سنیٹوس اور باغیوں کے رہنما روڈریگو لندونو نے دستخط کئے ہیں۔

کولمبیا میں بغاوت 1960 کی دہائی میں شروع ہوئی جب مارکس کے نظریات سے متاثر کسانوں نے زرعی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

 انہوں نے 1964 میں فارک کے نام سے تنظیم بنائی اور ہتھیار اٹھا لئے۔

 واضح رہے کہ  خانہ جنگی میں اب تک دو لاکھ بیس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں