امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز

سیئول اور واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی مشقیں ہیں۔ حال ہی میں شمالی کوریا کے ایک اہم سفارت کار اور برطانیہ میں اس کے نائب سفیر تھائی یانگ ہو کے منحرف ہونے کے وجہ سے بھی شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

557817
امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں  کا آغاز

امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

"اولچی فریڈم" نامی مشقوں میں امریکہ کے 25 ہزار اور جنوبی کوریا کے 50 ہزار فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

سیئول اور واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی مشقیں ہیں۔

حال ہی میں شمالی کوریا کے ایک اہم سفارت کار اور برطانیہ میں اس کے نائب سفیر تھائی یانگ ہو کے منحرف ہونے کے وجہ سے بھی شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

شمالی کوریا نے تھائی ہو پر جنسی زیادتی اور مالی خرد برد کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے پیر کو قومی سلامتی کونسل کو بتایا کہ تھائی کا انحراف شمالی کوریا کی حکمران اشرافیہ میں "شدید اختلافات" کا مظہر ہے۔



متعللقہ خبریں