آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بُل کی عام انتخابات میں کامیابی
دو جولائی کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور اب آخری مرحلے میں ہے۔ آسٹریلین الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ حکمران اتحاد کو 76 نشستیں حاصل ہو چکی ہیں جبکہ اپوزیشن لیبر پارٹی کو 69 سیٹیں ملی ہیں
526503
![آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بُل کی عام انتخابات میں کامیابی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/6c99/74f5/5c79/57820e5019a7a.jpg?time=1719288279)
آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بُل کی دو جولائی ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کا سرکاری طور پر اعلان کردیا گیاہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیڈر بل شارٹن نے عام انتخابات میں شکست کا اعتراف کیا ہے۔ انتخابات میں کامیابی پر اپوزیشن لیڈر نے ٹرن بُل کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد بھی دی۔
دو جولائی کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور اب آخری مرحلے میں ہے۔ آسٹریلین الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ حکمران اتحاد کو 76 نشستیں حاصل ہو چکی ہیں جبکہ اپوزیشن لیبر پارٹی کو 69 سیٹیں ملی ہیں۔ آسٹریلوی پارلیمنٹ کی کل نشستوں کی تعداد 150 ہے اور حکومت سازی کے لیے 76 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
متعللقہ خبریں
![نائجیریا، ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/99bb/6587/8e00/66791349a4b59.jpg?time=1719288279)
نائجیریا، ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں