قازان کی عظیم الشان مسجد قل شریف

سفید اور آسمانی رنگ کے خوبصورت امتزاج سے بنی مسجد قل شریف دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کر دیتی ہے ۔

516577
قازان کی عظیم الشان مسجد قل شریف

سفید اور آسمانی رنگ کے خوبصورت امتزاج سے بنی مسجد قل شریف دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کر دیتی ہے ۔

یورپ اور روس کی سب سے بڑی مسجد قل شریف قازان میں واقع ہے ۔ اس مسجد کی بنیاد سولہویں صدی میں رکھی گئی ۔سفید اور آسمانی رنگ کے خوبصورت امتزاج سے بنی مسجد قل شریف کی عمارت دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کر دیتی ہے ۔

خوبصورت محرابیں ، بلند مینار ، منفرد طرز تعمیر مسجد کی بناوٹ کا طرہ امتیاز ہے ۔ مسجد قل شریف کو روس اور یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ داخلی دروازے کے ساتھ ہی مسجد کا انتہائی خوبصورت ماڈل آنکھوں کو چندھیا دیتا ہے ۔رنگین قمقموں سے مزین فانوس نماز کے لیے بنے ہال کی شان بڑھا رہا ہے ، مسجد کی اندرونی دیواریں اور کھڑکیاں فن تعمیر کا شاندار نمونہ ہیں ۔وقت کے ساتھ ساتھ مسجد قل شریف کی طرز تعمیر ہوتی رہی ۔ نئی مسجد کا افتتاح جولائی دو ہزار پانچ کو ہوا ، مسجد کے چار مینار اور ایک گنبد ہے ۔ 
مسجد قل شریف میں لائبریری اور امام کا آفس بھی موجود ہے ، یہاں تقریباً چھ ہزار نمازیوں گنجائش ہے۔



متعللقہ خبریں