ترکی ہمارا اتحادی ہے،تعاون جاری رہے گا: امریکہ

یکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے  اپنی یومیہ اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ   ترکی  علاقے  کا اہم ملک ،ہمارااتحادی اور نیٹو کا رکن  ہے  جس سے داعش کے خلاف جنگ میں ہم تعاون  جاری رکھنا  چاہتے ہیں

501841
ترکی ہمارا اتحادی ہے،تعاون جاری رہے گا: امریکہ

 

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے  اپنی یومیہ اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ   ترکی  علاقے  کا اہم ملک ،ہمارااتحادی اور نیٹو کا رکن  ہے  جس سے داعش کے خلاف جنگ میں ہم تعاون  جاری رکھنا  چاہتے ہیں۔

 کربی کا کہنا  تھا کہ  ترکی کے ساتھ ہمارے  تعلقات کافی  مستحکم ہیں،داعش   ترکی کے لیے  ایک   خطرہ ہے  اور ہم اس خطرے کے خلاف ترکی کی  کوششوں  کو سراہتے ہیں  مگر ہم  شامی حُر فوج   کی بھی حمایت جا ری رکھیں گے   جس میں  کردوں کے علاوہ  دیگر گروہ بھی   شامل ہیں۔

 ترجمان نے     ترکی کے عراق سے انخلا پر مبنی روسی وزیر خارجہ کے بیان کے بارے میں کہا کہ   ہم اس مسئلے کو  ترکی اور عراق کا باہمی  فیصلہ سمجھتے ہیں۔

 دوسری جانب  وائٹ ہاوس کے ترجمان  جوش ارنسٹ نے بھی کہا کہ  روس  کی طرف  سے شام کے اسپتالوں پر جو حملے ہوئے اُن کی تصدیق فی الحال ممکن نہیں ہے  کیونکہ اس کے بارے میں   ہمیں  عالمی  رائے عامہ   کی  تحقیق  اور دلائل کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں