نائیجریا: یرغمال لڑکیوں میں سے ایک بازیاب

نائیجیریا میں دو  سال  قبل شدت پسند گروپ بوکوحرام کی طرف سے اغواء کی گئیں 219 لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی واپس مل گئی ہے

493617
نائیجریا: یرغمال لڑکیوں میں سے ایک بازیاب

نائیجیریا میں دو  سال  قبل شدت پسند گروپ بوکوحرام کی طرف سے اغواء کی گئیں 219 لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی واپس مل گئی ہے۔

یہ بات بچیوں کے والدین کے ایک ترجمان نے بتائی ہے۔

بوکوحرام نے ان لڑکیوں کو 14 اپریل 2014 کو چیبوک کے علاقے کے ایک بورڈنگ اسکول سے اغواء کیا تھا۔

 اغواء شدہ بچیوں کی  انجمن کے سیکرٹری جنرل کے مطابق آمنہ علی نامی لڑکی کیمرون کی سرحد کے قریب سامبیسا کے جنگلات سے ملی تھی۔

 تاہم ابھی اُن حالات کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہے جن میں یہ لڑکی  ملی ہے ۔



متعللقہ خبریں