ایتھوپیا: مسلح گروپ کا حملہ 170 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے جنوبی سوڈان کی سرحد سے ملحق علاقے گامبیلا میں ایک مسلح گروپ کے حملے میں 170 افراد ہلاک ہو گئے

472441
ایتھوپیا: مسلح گروپ کا حملہ 170 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے جنوبی سوڈان کی سرحد سے ملحق علاقے گامبیلا میں ایک مسلح گروپ کے حملے میں 170 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایتھوپیا انفارمیشن دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فوجی یونٹوں کی فوری مداخلت سے حملہ آوروں میں سے 60 کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

حملے میں حیوانات کو بھی ہلاک کرنے اور کھڑی فصلوں کو تباہ کرنے کی وجہ سے بیان میں حملے کے لئے "غیر انسانی" اور "منفور" حملے کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گامبیلا کے علاقے میں 4 مہاجرین کیمپ موجود ہیں جن میں جنوبی سوڈان کے ہزاروں مہاجرین پناہ گزین ہیں۔



متعللقہ خبریں