جاپان: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی

جاپان کے جنوب مغرب میں جمعرات اور جمعہ کے روز آنے والے 6.5 اور 7.3 کی شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی

472531
جاپان: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی

جاپان کے جنوب مغرب میں جمعرات اور جمعہ کے روز آنے والے 6.5 اور 7.3 کی شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔

زلزلے کی وجہ سے کویوشو جزیرے کے علاقے کوماموتو میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تلاش اور بچاو کی کاروائیوں میں ہزاروں افراد رضا کارانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور امریکہ کی طرف سے بھیجے گئے فوجی طیارے فضا سے تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے بھیجے گئے فوجی طیارے علاقے میں فوری امداد کی ترسیل میں بھی مدد کریں گے۔

زلزلے کے بعد علاقے میں شدید بارشوں اور ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تلاش کے کام پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں