ایران: حسن روحانی کا دورہ آسٹریا منسوخ

ایران کے صدر حسن روحانی کے آج متوقع دورہ آسٹریا کو سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا

461218
ایران: حسن روحانی کا دورہ آسٹریا منسوخ

ایران کے صدر حسن روحانی کے آج متوقع دورہ آسٹریا کو سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

آسٹریا صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر حسن روحانی اور ان وفد کے 30 سے 31 مارچ کو متوقع دورہ آسٹریا کو سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایران کی طرف سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں دورے کی منسوخی کا سبب بننے والی سکیورٹی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

روحانی کو اپنے دورے کے دوران آسٹریا کے صدر ہینز فشر اور وزیراعظم ورنر فائے مین کے ساتھ ملاقات کرنا تھی جسے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے سمجھوتے طے پانے کی توقع کی جا رہی تھی۔



متعللقہ خبریں