اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نوروز کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے

بین الاقوامی ترک ثقافتی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریب میں 150 فنکاروں نے کنسرٹ دیا۔ اقوام متحدہ میں نوروز کو ایک تہوار کے طور پر منانے کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں اور مہمانوں نے شرکت کی

460572
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نوروز کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نوروز کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ترک ثقافتی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریب میں 150 فنکاروں نے کنسرٹ دیا۔

اقوام متحدہ میں نوروز کو ایک تہوار کے طور پر منانے کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں اور مہمانوں نے شرکت کی۔

یہ تقریب آذربائیجان ، قزاقستان، کرغزستان اور ترکمانستان کی 25 ویں سالگرہ پر ان ممالک کے نام کردی گئی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاقوام متحدہ کے قائم مقام سیکرٹری جنرل جان ایلاسون نے کہا کہ نوروز اقوام متحدہ کی میراث کی فہرست میں جگہ پانے والا دن ہے اور اقوام متحدہ میں پانچ سال کے عرصے کے بعد ایک روز کا پھر سے منایا جانا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو روز منانے والےکئی ایک ممالک میں اس وقت ظالمانہ طریقوں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس قسم کے حملوں کے سامنے یکجا ہو ان حملوں کا ڈٹ کر جواب دینے کی ضرورت ہے۔انتہا پسند عناصر کا قلع قمع اسی طریقے ہی سے کیا جاسکتا ہے۔

ترک سوئے کے سیکرٹری جنرل دوسین قاسی نوف نے ترکی اور برسلز میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ان حملوں کی وجہ سے اس بار نور روز کا تہوار ان دکھ بھرے واقعات کے سایے تلے گزرا ہے۔

خطاب کے بعد پندرہ ممالک کے 150 فنکاروں نے کنسرٹ پیش کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔



متعللقہ خبریں