شمالی کوریا کا دور مار بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا علاقے میں کشیدگی کو بڑھانے کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

447989
شمالی کوریا کا دور مار بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا علاقے میں کشیدگی کو بڑھانے کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

فوجی تجربات اور ایٹمی اسلحے کے استعمال کی دھمکیوں کے بعدشمالی کوریا نےمشرقی ساحلوں پر دور مار بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ یہ میزائل 500 کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد سمندر میں گر گئے ۔

شمالی کوریا کے سربراہ کیم یونگ عن کیطرف سے فوج کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کرنے سے بعدکشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔دریں اثناء امریکہ نے کیم یونگ عن کے اشتعال انگیز بیانات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔ شمالی کوریا کیطرف سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد دور مار میزائل اور خلاء میں بھیجی جانے والی سیٹلائٹ سے علاقے میں بحران پیدا ہو گیا تھا ۔

جنوبی کوریا،متحدہ امریکہ اور اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر اپنی بے چینی کا اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں