دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز

داعش کے خلاف ہم نے سائبر ورلڈ میں جس سائبر جنگ کا آغاز کیا ہے وہ دہشت گرد تنظیم کے مواصلاتی وسائل پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔ آشٹن کارٹر

441965
دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز

امریکہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکہ کے وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف ہم نے سائبر ورلڈ میں جس سائبر جنگ کا آغاز کیا ہے وہ دہشت گرد تنظیم کے مواصلاتی وسائل پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔

آشٹن کارٹر اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پینٹاگون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں داعش کے خلاف جاری جدوجہد کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی۔

کارٹر نے کہا کہ داعش کے خلاف جدوجہد میں فیلڈ میں کئے جانے والے آپریشنوں کے ساتھ ساتھ سائبر جنگ بھی اہمیت کی حامل ہے۔

کارٹر نے کہا کہ سائبر جنگ کے کامیاب ہونے کی صورت میں داعش پرانے رابطہ نظام کو استعمال کرے گی اور اس طرح سکیورٹی ادارے دہشت گرد تنظیم کو زیادہ آسانی سے کمزور بنا سکیں گے۔

جنرل ڈنفورڈ نے بھی کہا کہ سائبر جنگ کی چال دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حیران کن اثرات پیدا کرے گی اور تنظیم کو نقصان پہنچائے گی۔



متعللقہ خبریں