امریکہ وائے پی جی کو دہشت گرد تنظیم ماننے سے انکار کر رہا ہے

امریکہ وائے پی جی کو دہشت گرد تنظیم ماننے سے انکار کر رہا ہے

440562
امریکہ وائے پی جی کو دہشت گرد تنظیم ماننے سے انکار کر رہا ہے

متحدہ امریکہ ،دہشت گرد تنظیم پی وائے جی کی حمایت میں اپنے بیانات کے عمل سے پیچھے قدم نہیں ہٹا رہا۔

دفتر ِ خارجہ نے ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم PKK کے شام میں بازو پی وائے ڈی کی فوجی شاخ وائے پی جی کو واشنگٹن انتظامیہ کی حمایت حاصل ہونے والے ایک گروپ کے حصے کے طور پر پیش کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے وائے پی جی کے داعش کے خلاف جنگ میں با صلاحیت جنگجووں کے مالک ہونے کا ثبوت پیش کرنے کا دفاع کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ یہ تنظیم داعش کے خلاف بڑی موثر کاروائیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے اس تنظیم کے حوالے سے ترکی کے ساتھ نظریاتی اختلاف پائے جانے کا بھی دعوی کیا ہے۔

البتہ انہوں نے وائے پی جی کی جانب سے حلب کی سر زمین پر قبضہ جمانے سے اپنی بے چینی کا بھی اظہار کیا ہے۔

ٹونر کا کہنا ہے کہ اس عمل نے تنظیم کو مشکلات سے دو چار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں