انسداد دہشت گردی: اوباما کی اعلی امریکی حکام سے ملاقات

داعش سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کے حوالے سے امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز ملکی سلامتی پر مامور اپنے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقات کی

439680
انسداد دہشت گردی: اوباما کی اعلی امریکی حکام سے ملاقات

داعش سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کے حوالے سے، امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز ملکی سلامتی پر مامور اپنے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ،ایسے وقت میں جب یہ انتہا پسند گروہ اپنے اثر و رسوخ عراق اور شام کے باہر پھیلا رہے ہیں، انسداد دہشت گردیکی کوششوں میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان، جوش ارنسٹ نے محکمہٴ خارجہ میں ہونے والی اِس ملاقات سے قبل بتایا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ کوششیں صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

اِس موقع پر اوباما نے وائٹ ہاؤس، محکمہٴ خارجہ، خفیہ ایجنسیوں، محکمہٴ دفاع اور محکمہٴ خزانہ کے حکام سے ملاقات کی۔

یہ اجلاس داعش سے نبردآزما ہونے کے لیے کثیر الجہتی امریکی مہم کا ایک حصہ تھا، جس دوران تازہ ترین صورت حال پر نظر ڈالی گئی۔

ارنسٹ نے بتایا کہ یہ بات چیت جامع امور پر ہوگی جبکہ اس میں سفارت کاری کے کردار پر دھیان مرکوز رہے گا تاکہ شام کی خانہ جنگی کو روکنے کے لیے نئی اور جزوی جنگ بندی کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس معاہدہ پر ہفتے کے روز سے عمل درآمد ہوگا۔

صدراوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یہ معاہدہ اس ہفتے کے اوائل میں طے کیا تھا لیکن، اس سے متعلق شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ آیا یہ دیرپاثابت ہوگا اور امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مدد دے سکے گا کہ نہیں جس کا مقصد پانچ سالہ تنازعے کو ختم کرنا ہے اور جو شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کرنے والی سرکاری فوجوں اور باغی گروہوں کے درمیان جاری ہے۔



متعللقہ خبریں