امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے،ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے مضبوط صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ۔ انھوں نے امریکی حکومت سے مسلمانوں اور مساجد کی نگرانی کرنے اور امریکا میں مسلمانوں کا ڈیٹا بیس بنا کا مطالبہ کیا ہے اور اب انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر ہی پابندی کی بات کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو کہا کہ امریکا میں رائے عامہ کے حالیہ جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ مسلمان آبادی کا بڑا حصہ امریکیوں سے نفرت کرتا ہے۔ امریکہ کو مہلک حملوں کا شکار نہیں بننا چاہیئے۔کسی دوسری رائے شماری کے ڈیٹا کو دیکھے بغیر اس نفرت کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ نفرت کہاں سے آتی ہے اور کیوں آتی ہےہمیں اس کا تعین کرنا ہے۔ جب تک ہم اس کا تعین کرکے اس سے لاحق خطرہ نہیں سمجھتےاس وقت تک امریکا میں مسلمانوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کیا جائے۔
دریں اثناء وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو امریکی اقدار اور قومی سلامتی کے خلاف قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ صدارتی انتخاب کے دیگر مخالف امیدواروں نے بھی ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے سخت بیانات نئی بات نہیں۔ اُنھوں نے اس سے قبل حکومت سے مساجد کی نگرانی کا مطالبہ کیا تھا، اس کے علاوہ وہ امریکا میں مسلمانوں کے ناموں کے ڈیٹابیس کی بھی بات کرچکے ہیں۔
متعللقہ خبریں
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل
امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے