کریمیا یوکرائن کی سرزمین کا حصہ ہے: صدر پیترو پورو شینکو

یوکرائن کے صدر پیترو پورو شینکو نے کہا ہے کہ کریمیا جو کہ ان کے ملک کا حصہ ہے کو واپس حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی میکانزم پر عمل درآمد کروانے کے لیے سیاسی اور سفارتی ہر سطح پر اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے

402404
کریمیا یوکرائن  کی سرزمین کا حصہ ہے: صدر پیترو پورو شینکو

یوکرائن کے صدر پیترو پورو شینکو نے کہا ہے کہ کریمیا جو کہ ان کے ملک کا حصہ ہے کو واپس حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی میکانزم پر عمل درآمد کروانے کے لیے سیاسی اور سفارتی ہر سطح پر اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے متعدد ٹی وی چینلز کو کریمیا کے بارے میں اپنے ملک کا نکتہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے یک طرفہ طور پر کریمیا کا الحاق کرلیا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
روس کے صدر مملکت ولادِ میر پوتین کے لیے کریمیا دراصل سائیبریا سے آئے ہوئے افراد کے لیے خالی کرنے اور ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کے معنی ٰ میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کریمیا یوکرائن کا ایک حصہ ہے اور کریمیا کے عوام یوکرائن کے باشندے ہیں۔ ہم اس وقت کریمیا میں شدید دباو کے تحت زندگی بسر کرنے والے تاتار باشندوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھایا جائے گا۔ کریمیا کو وا پس حاصل کرنے کے لیے ہم مختلف اسٹریٹجیز اپنائے ہوئے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کا سہارا لیتے ہوئے ہم اس علاقے کو واگزار کروانے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
یوکرائن فروری 2014 میں مغربی اتحاد ی گروپ اور روس نواز گروپ کے درمیان ہونے والی رسہ کشی کے دوران صدر وکٹر یانو کوویچ اقتدار کو ترک کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
اس کے بعد ملک کے مشرق میں اور کریمیا میں روس نواز علیحدگی پسند تحریک کا آغاز ہوگیاتھا۔ کریمیا میں روسی فوجیوں کے اڈوں پر مامور روسی دستوں نے ماہ فروری کے اواخر میں جزیرہ نما کے کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا اور سولہ مارچ 2014 کو ہونے الے ریفرنڈم میں کریمیا کا الحاق روس سے کردیا گیا تھا۔ روسی انتظامیہ نے 21 مارچ کو کریمیا کے ساتھ معاہدہ طے کرتے ہوئے اس الحاق کو قانونی شکل عطا کردی تھی تاہم بین الاقوامی برادری ابھی بھی کریمیا کو یوکرائن ہی کا حصہ تصور کرتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں