مالی میں مسلح گروہو نے 170 افراد کو یرغمال بنالیا
مغربی افریقی ملک مالی میں ایک مسلح گروپ ن کی جانب سے ایک لگژری ہوٹل پر کیے جانے والےحملے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت بماکو میں پیش آنے والے واقعے میں دس افراد کے ملوث ہونے اور ان کی طرف سے 170 افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملی ہے
مغربی افریقی ملک مالی میں ایک مسلح گروپ ن کی جانب سے ایک لگژری ہوٹل پر کیے جانے والےحملے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دارالحکومت بماکو میں پیش آنے والے واقعے میں دس افراد کے ملوث ہونے اور ان کی طرف سے 170 افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
یرغمالی بنائے گئے افراد میں ٹرکش ائیر لائن کے سات اہلکاروں میں سے پانچ کو رہا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مالی کے شمالی علاقے 2012ء کے دوران شدت پسند تنظیم القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ رہے، لیکن بعد میں فرانس کی زیر قیادت کیے گئے ایک فوجی آپریشن کے نتیجے میں شدت پسندوں کو اس علاقے سے باہر دھکیل دیا گیا۔
تاہم اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے عسکریت پسند حملے کرتے رہتے ہیں۔
پولیس کے مطابق جمعہ کو علی الصبح فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہوٹل کی جانب جانے والے راستوں کو بلاک کر دیا۔
مالی میں امریکی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے سے آگاہ ہے اور ملک میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ گھروں ہی میں رہیں۔
رواں سال مارچ میں بماکو میں غیر ملکی افراد میں مشہور ایک ریسٹورنٹ پر حملے کی ذمہ داری ایک شدت پسند گروپ نے تسلیم کی تھی، اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعللقہ خبریں
![نائجیریا، ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/99bb/6587/8e00/66791349a4b59.jpg?time=1719237869)
نائجیریا، ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں