مصر میں گرنے والا طیارہ دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے، روس

روس نے اعلان کیا ہے کہ مصر میں گزشتہ ماہ گرنے والا مسافر بردار طیارہ بلا شک و شبہہ دہشت گرد حملے کا نشانہ بنا ہے

418199
مصر میں گرنے والا طیارہ دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے، روس

روسی خفیہ سروس ایف ایس بی نے اعلان کیا ہے 31 اکتوبر کے روز مصر میں گرنے والے مسافر بردار طیارے کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
طیارے کے ملبے کا تجزیہ کرنے والی روسی خفیہ ایجنسی نے دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑے برآمد کیے ہیں۔
FSB کے چیئر مین الیگزنڈر بورتکنووف کا کہنا ہے کہ 224 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے ایئر بس اے۔321 طیارے کو بلا کسی شک و شبہہ کے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بورتکنووف نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پوٹن نے حملہ آوروں کی تللاش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی اور امریکی خفیہ سروس کی طرف سے طیارے کو گرائے جانے کے حوالے سے موثر معلومات موجود ہونے کے اعلانات کی روس نے تردید کی تھی۔ جبکہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں