امریکہ:مشرق وسطی سے امریکہ آنے والی پروازوں کی سخت نگرانی
امریکہ نے مصر میں گرنے والے روسی مسافر بردار طیارے میں بم رکھے جانے کے امکانات کے پیش نظر مشرق وسطی کے ان ہوائی اڈوں کےلیے حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے ہیں جہاں سے امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں روانہ ہوتی ہیں
![امریکہ:مشرق وسطی سے امریکہ آنے والی پروازوں کی سخت نگرانی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/5754584863securitycheck.jpg?time=1719030902)
امریکہ نے مصر میں گرنے والے روسی مسافر بردار طیارے میں بم رکھے جانے کے امکانات کے پیش نظر مشرق وسطی کے ان ہوائی اڈوں کےلیے حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے ہیں جہاں سے امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔
امریکی محکم قومی سلامتی نے یہ اقدام ایسے وقت اٹھایا ہے جب روسی طیارے میں بم رکھنے کی اطلاعات کی تصدیق کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
محکمے کے سربراہ جے جونسن کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ اقدامات حفاظتی تدابیر کے تحت اٹھائے ہیں اور ان پروازوں پر جو براہ راست امریکی شہروں کے لیے روانہ ہوتی ہیں ،ہوابازی کے لئے درکار سلامتی کی شرائط کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
تاہم، انھوں نے ان ہوائی اڈوں کی نشاندہی نہیں کی جن پر سلامتی کے اضافی اقدامات کئے گئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7b7b/ab18/1c47/66752a6db6003.jpg?time=1719030903)
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل
امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے