روسی طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں موجود 224 افراد ہلاک

مصر کے جزیرہ نما سینا میں مسافروں اور عملے سمیت کُل 224 افراد پر مشتمل روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

406119
روسی طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں موجود 224 افراد ہلاک

مصر کے جزیرہ نما سینا میں مسافروں اور عملے سمیت کُل 224 افراد پر مشتمل روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
مصری حکام کے مطابق طیارے میں موجود افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔
اطلاع کے مطابق رشئین ائیر ویز کولاویا کے مذکورہ ائیر بس A-321 مسافر بردار طیارے میں سوار مسافروں میں سے سب کے سب روسی باشندے تھے۔
مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق طیارے نے مصر کے شرم الشیخ شہر سے روس کے سین پیٹرز برگ شہر کے لئے پرواز لی اور پرواز سے 23 منٹ کے بعد گر کر تباہ ہو گا۔
طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے اور ہنگامی لینڈنگ کرنے سے آگاہ کیا۔
طیارے میں 17 بچوں سمیت 217 مسافر اور 7 عملے کے افراد موجود تھے۔
حادثے میں 224 افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔
مسافروں میں پیسکوف شہر کے نائب گورنر الیگزنڈر کوپیلوو اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
حادثے کے بعد روس میں یکم نومبر کے دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران ایک دعوی بھی ایجنڈے پر آیا ہوا ہے۔
دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ایک گروپ نے ٹویٹر سے شائع کردہ پیغام میں طیارے کو گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں