گوئٹے مالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 130 افراد ہلاک

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں جمعے کے روز مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 130 تک پہنچ گئی ہے

387669
گوئٹے مالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 130 افراد ہلاک

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں جمعے کے روز مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 130 تک پہنچ گئی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ سانتا کارینا پینولا میں ہوئی ہے اور یہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کی ایک نواحی بستی ہے۔حکام کے مطابق لاپتہ 350 افراد کے بچنے کی امید بہت کم ہے۔ شدید بارشوں کے بعد قریبی پہاڑی ٹوٹ کر بستی پر گری تو تقریباً 125 مکانات اُس کے نیچے دب گئے۔ حکام کے مطابق کئی مکانات بیس میٹر تک کیچڑ اور مٹی تلے دبے ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور دوسری امدادی سرگرمیوں میں ریسکیُو ٹیموں، فوج اور پولیس کے ایک ہزار افراد شریک ہیں۔ دارالحکومت کی شہری کونسل نے بچ جانے والوں کے لیے ہنگامیش رہائشی سہولتوں کا بندوبست کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں