خاتون صحافی کی پناہ گزینوں کے ساتھ بدتمیزی،ملازمت سے فارغ

ہنگری میں ایک خاتون صحافی کو پناہ گزینوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا ۔

377322
خاتون صحافی کی پناہ گزینوں کے ساتھ بدتمیزی،ملازمت سے فارغ

ہنگری میں ایک خاتون صحافی کو پناہ گزینوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا ۔
ہنگری کے مقامی نیوز چینل کی ایک صحافی پیٹرا لاسزلو سربیا کی سرحد پر واقع پناہ گزینوں کے کیمپ میں دیگر صحافیوں کے ساتھ موجود تھی کہ اس دوران پناہ گزین بارڈر پولیس کا حصار توڑ کر ہنگری میں داخل ہونے لگے جب کہ پولیس انہیں روکنے کی کوشش کررہی تھی اس دوران پیٹرا نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے پناہ گزینوں سے انتہائی تضحیک آمیز سلوک کیا۔
انٹرنیٹ پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹرا نے ایک پناہ گزین جو اپنے بچے کو اٹھا کر بھاگ رہا تھا اسے جان بوجھ کر ٹانگ اڑا کر گرادیا اور اسے پولیس نے پکڑلیا جب کہ ایک اور جگہ اس نے ایک چھوٹی بچی کو بھاگتے ہوئے زور دار لات ماری جس کی وجہ سے بری طرح لڑکھڑا گئی۔ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں خاتون کے طرز عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں