ہمیں نیچا دکھانے والے مایوسی کا شکار ہونگے: اسٹولٹن برگ

لیتھوانیا میں موجود اڈے کے افتتاح کے موقع پر ادارے کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ مشرقی یورپ میں کھلنے والے ہمارے اڈے نیٹو کے اظہار یک جہتی کے علمبردار ہیں

342510
ہمیں نیچا دکھانے والے مایوسی کا شکار ہونگے: اسٹولٹن برگ

نیٹو کے لاٹویا،لیتھوانیا ، ایسٹونیا ،پولینڈ،رومانیہ اور بلغاریہ میں موجود اڈوں نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔
لیتھوانیا میں موجود اڈے کے افتتاح کے موقع پر ادارے کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ مشرقی یورپ میں کھلنے والے ہمارے اڈے نیٹو کے اظہار یک جہتی کے علمبردار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ا ن اڈوں کو کھولتے ہوئے اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔
اسٹولٹن برگ نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے اتحادی ممالک کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں لیکن بالٹک ممالک میں اس وقت ایک غیر یقینی کی صورت حال موجود دکھائی دیتی ہے جس کے جواب میں ہمیں آنکھیں دکھانے والوں کو بس اتنا ہی کہیں گے کہ اُنہیں مایوسی کے علاوہ اور کچھ نہیں ملے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں