ہنگری کی تارکین وطن کے داخلے کی روک تھام کے لیے تدابیر

ہنگری نے غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کی روک تھام کے لیے سربیا سے ملحقہ اپنی سرحد کو بند کر دیا ہے ۔

369598
ہنگری کی تارکین وطن کے داخلے کی روک تھام کے لیے تدابیر

ہنگری نے یہ فیصلہ یورپی یونین کے ممالک یونان اور مقدونیہ کے راستے سربیا پہنچ کر وہاں سے ہنگری داخل ہونے والے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے کیا ہے ۔
غیر قانونی تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد کے بعد ہنگری نے سربیا سے ملحقہ اپنی 175 کلو میٹر کی سرحد پر خاردار باڑیں لگا دی ہیں ۔ہنگری کو اگست 2015 کے بعد ایک لاکھ دس ہزار تارکین وطن نے پناہ کی درخواست دی تھی لیکن کل سوموار کے روز ہنگری میں 2100 تارکین وطن داخل ہوئے ۔یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد کیوجہ سے ہنگری کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں