جاپان میں امریکہ کے ایک فوجی ڈپو میں دھماکہ

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ، فوجی بیس کے ڈپو میں پیٹرو کیمیا مصنوعات اور امونیا کی موجودگی کی وجہ سے ہوا ہے

340061
جاپان میں امریکہ کے ایک فوجی ڈپو میں دھماکہ

جاپان میں امریکہ کے ایک فوجی ڈپو میں دھماکہ۔۔۔
ٹوکیو سے 40 کلو میٹر مسافت پر 'ساگامی ہارا' فوجی بیس پر ہونے والے اس دھماکے کی وجہ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ، فوجی بیس کے ڈپو میں پیٹرو کیمیا مصنوعات اور امونیا کی موجودگی کی وجہ سے ہوا ہے۔
تاہم یہ اس بارے میں حتمی معلومات تاحال موجود نہیں ہیں کہ آگ کس مادے میں لگی ہے۔
عینی شاہدوں کے مطابق ڈپو میں 15 منٹ تک اوپر تلے دھماکے ہوتے رہے۔
امریکی حکام کے بیان کے مطابق دن کے وقت ڈپو پر 200 افراد کی ٹیم موجود ہوتی ہے تاہم رات کے وقت یہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے آگ یا دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں