جرمنی اور برازیل کے درمیان باہمی تعاون

جرمن چانسلر دورہ برازیل کے دوران جرمنی کی اس ملک میں سرمایہ کاری اور منصوبوں میں شراکت داری کی کوششوں میں مصروف ہیں

336620
جرمنی اور برازیل کے درمیان باہمی تعاون

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے برازیل میں مذاکرات کیے۔
مرکل دنیا کی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن معیشتوں میں سے ایک برازیل میں جرمنی کی سرمایہ کاری میں اضافے کی کوششوں میں ہیں۔
برازیلی صدر جیلما روسیف کی مہمان مرکل کے ایجنڈے میں جنوبی امریکہ کی مشترکہ منڈی اور یورپی یونین کے درمیان طویل عرصے سے جاری مذاکرات شامل تھے۔
دونوں ملکوں کے مابین فوجی میدان میں حصہ داری کا جائزہ لیا گیا۔
سائنس، ٹیکنالوجی اور موسمی تحفظ کے شعبہ جات میں تعاون کے امکانات پر نظر ثانی کی گئی۔
جرمنی، برازیل کو موسم اور ٹراپیکل جنگلات کے شعبہ جات میں باہمی تعاون کے لیے 550 ملین یورو کے لگ بھگ قرضے فراہم کرے گا۔
جرمن فرمیں محض برازیل کے ہوائی اڈوں اور بندر گاہوں کی تجدید کے لیے 57 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھتی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں