مشرق بعید کے ممالک میں دوسری جنگ عظیم کی یاد میں تقریبات

مشرق بعید میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے اور جاپان کے سامراجی ممالک کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی 70 سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں روائتی شمالی کوریا کے رقص کے بعد بڑے پیمانے پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ شمالی کوریا نے ان مناظر کو 15 منٹ تک براہ راست ٹی نشریات پر پیش کیا

329388
مشرق بعید کے ممالک میں دوسری جنگ عظیم کی یاد میں تقریبات

مشرق بعید میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے اور جاپان کے سامراجی ممالک کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی 70 سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں روائتی شمالی کوریا کے رقص کے بعد بڑے پیمانے پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔
شمالی کوریا نے ان مناظر کو 15 منٹ تک براہ راست ٹی نشریات پر پیش کیا۔
شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے پیش کی جانے والی ان نشریات میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کی شرکت کو پیش کیا گیا ہے لیکن نشریات میں عوام کو نہیں دکھایا گیا ہے۔
نشریات میں صدر کم جونگ کو شمالی کوریا کے سابق رہنماوں کی یادگار کی زیارت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ہانگ کانگ میں بھی سرکاری حکام دوسری جنگ عظیم کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں حصہ لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
مشرق بعید میں جاپان پر حملوں کا سلسلہ 1910 میں شروع ہوا جو دوسری جنگ عظیم تک جاری رہا اور سن 1945 کو اپنے اختتام کو پہنچا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں