امریکی قونصل خانے پر حملے کی تفتیش جاری

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بارے میں "ترک حکام کی تفتیش جاری ہے تو ہم بھی اس کام میں ان کا ساتھ دے دہے ہیں۔"

321911
امریکی قونصل خانے پر حملے کی تفتیش جاری

استنبول میں امریکی قونصل خانے پرفائرنگ کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ کی بازگشت جاری ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بارے میں "ترک حکام کی تفتیش جاری ہے تو ہم بھی اس کام میں ان کا ساتھ دے دہے ہیں۔"
کربی نے بتایا کہ اس ضمن میں فی الحال ہم کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے والے حملہ آور کے دہشت گرد تنظیم ڈی ایچ کے پی۔سی کا رکن ہونے کی یاد دہانی پر کربی نے کہا کہ چونکہ تفتیشی عمل جاری ہے لہذا اس مرحلے پر سوالات کا جواب محض ترک حکام ہی دے سکتے ہیں۔"
دوسری جانب ترک دفتر خارجہ نے امریکی قونصل خانے پر مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ترکی میں اپنے دفاتر کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں