امریکہ: سات مردوں کی ایک مرد سے اجتماعی بد فعلی

گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے کولمبیا ہائٹس میں 7مردوں نے ایک مرد کو گاڑی میں اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

322333
امریکہ: سات مردوں کی ایک مرد سے اجتماعی بد فعلی

خواتین سے اجتماعی زیادتی کی افسوسناک خبریں تو اکثر سننے میں آتی ہیں لیکن ہم جنس پرستی کے دلدادہ امریکی اس لعنت کو قانونی حیثیت ملنے پر ایک نئی ڈگر پر چل پڑے ہیں۔
گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے کولمبیا ہائٹس میں 7مردوں نے ایک مرد کو گاڑی میں اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کا نام اور عمر ظاہر نہیں کی گئی تاہم ہم جنس پرستوں کی ایک ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک گاڑی اس کے قریب آ کر رکی اور اس میں سے ایک شخص نکلا جس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ ملزم نے اسلحے کے زور پر اسے گاڑی میں بٹھالیا جس میں اس ملزم سمیت تقریباً 7افراد موجود تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں 17سے 27سال کے درمیان ہیں۔ متاثرہ شخص صرف اس ایک ملزم کو شناخت کر سکا جس نے اسے گاڑی میں بیٹھنے پر مجبور کیا تھا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ چہرے مہرے سے ہسپانوی لگتا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال میں واشنگٹن میں مردوں کے ساتھ اجتماعی بد فعلی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل ایک 52سالہ شخص کو ایک گروپ نے بد فعلی کا نشانہ بنایا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں