البانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں اقتدار پارٹی کی فتح

قطعی نتائج کے مطابق "یورپی البانیہ یونین" نامی اتحاد نے ملک کی 61 بلدیات میں سے 45 میں جبکہ "کام و عزت کے لیے عوامی پارٹی" کولیشن نے 15 نسشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے

322150
البانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں اقتدار پارٹی کی فتح

البانیہ میں 21 جون کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے قطعی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کی قیادت میں قائم اقتدار کے "یورپی البانیہ یونین" اتحاد نے واضح فرق سے فتح حاصل کی ہے۔
نتائج کے مطابق "یورپی البانیہ یونین" نامی اتحاد نے ملک کی 61 بلدیات میں سے 45 میں جبکہ "کام و عزت کے لیے عوامی پارٹی" کولیشن نے 15 نسشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
اس ملک میں یونانی اقلیت کی نمائندگی کرنے والی میگا پارٹی نے محض ایک نشست حاصل کی ہے۔
مرکزی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات آزادانہ ، منصفانہ اور خود مختاری کے ماحول میں سر انجام پائے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں