امریکہ: فلم بینوں کےقاتل کو تاعمر سزائے قید کا حکم

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں ایک سینما گھر پر حملہ کرنے والے جیمز ہومز کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے

318467
امریکہ: فلم بینوں کےقاتل کو تاعمر سزائے قید کا حکم

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں ایک سینما گھر پر حملہ کرنے والے جیمز ہومز کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جیوری یہ فیصلہ کرنے میں ناکام رہی کہ اسے سزائے موت دینی چاہیئے یا نہیں البتہ اس کی عمر قید کی سزا کو متفقہ طور پر قبول کرلیا گیا جس میں ضمانت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
اسی جیوری نے ہومز کو گزشتہ ماہ جولائی 2012 میں ڈینور کے قریب اروُرا قصبے میں واقع سینما گھر میں قتل عام کا مجرم قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ ہومز نے اُس وقت فلم بینوں پر فائرنگ کر دی جب وہ بیٹ مین فلم ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ دیکھ رہے تھے۔
اس واقعے میں جس سے 12 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں