ملائیشیا کے طیارے کےبرامد ہونے والے حصے کا تجزیہ

لاپتہ ہوجانے والے ملائیشیا کے طیارے کے برآمد ہونے والے پر کے ایک حصے کو تجزیے کے لیے فرانس پہنچا دیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ملائیشیا کے تقریباً ایک برس قبل لاپتاہونے والے جہاز ایم ایچ 370 کا ہو سکتاہے۔

311505
ملائیشیا کے طیارے کےبرامد ہونے والے حصے کا تجزیہ

لاپتہ ہوجانے والے ملائیشیا کے طیارے کے برآمد ہونے والے پر کے ایک حصے کو تجزیے کے لیے فرانس پہنچا دیا گیا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ملائیشیا کے تقریباً ایک برس قبل لاپتاہونے والے جہاز ایم ایچ 370 کا ہو سکتاہے۔ پیرس سے اس تجزیے کے لیے فرانس کے شہر تولوز میں واقع وزارت دفاع کی ایک لیبارٹری میں منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مارچ 2014 میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے اس طیارے میں اس وقت 239 مسافر سوار تھے ۔
طیارے کے لاپتا ہونے کے بعد سے آسٹریلیا کی سربراہی میں جنوبی بحر ہند کے ایک وسیع علاقے میں اس کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دو میٹر لمبا یہ ملبہ جہاز کے پر کاوہ حصہ ہو سکتا ہے جسے ‘فلیپران’ کہا جاتا ہے ۔ملائیشین ائر لائن کی ایک ٹیم پہلے ہی تولوز پہنچ چکی ہے اور فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے تجزیے کا کام بدھ کو شروع ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں