یوکیرین میں جھڑپیں، دو نیو نازی ہلاک

یوکیرین کے پولینڈ اور ہنگری کی سرحدوں سے ملحقہ مخا چیوہ شہر میں نیو نازیوں کے ایک گروہ نے خود کار اسلحہ اور راکٹ لانچرز کے ذریعے ایک پارلیمانی رکن کی کھیلوں کی تنصیب پر دھاوا بول دیا۔

379685
یوکیرین میں  جھڑپیں، دو نیو نازی ہلاک

مغربی یوکیرین میں نیو نازیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں دو نیو نازی کے کارکنان ہلاک ہو گئے۔
یوکیرین کے پولینڈ اور ہنگری کی سرحدوں سے ملحقہ مخا چیوہ شہر میں نیو نازیوں کے ایک گروہ نے خود کار اسلحہ اور راکٹ لانچرز کے ذریعے ایک پارلیمانی رکن کی کھیلوں کی تنصیب پر دھاوا بول دیا۔
پولیس کی مداخلت کے باعث نیو نازیوں نے دو پولیس ا ہلکاروں کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔ان جھڑپوں میں دو نیو نازی ہلاک ہو ئے۔
جنگلات میں روپوش ہونے والے نیو نازی ہتھیار ڈالنے کی اپیلوں کو مسترد کرتے آئے ہیں۔
یوکیرین میں یانو کووچ کی انتظامیہ کا تختہ الٹائے جانے میں اہم کردار ادا کرنے والی دائیں بازو کی سیکٹر پارٹی ملکی انتظامیہ میں تبدیلی آنے کے باوجود تا حال ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو مسترد کرتی چلی آئی ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں