ہم یونان کی مدد کے لیے تیار ہیں٫ کرسٹین لاگارد

دوسری جانب جرمن چانسلر انگیلا مرکیل اور صدر فرانس فرانچوئس، یونان کے ریفرنڈم کے نتائج پر غور کرنے کے زیر مقصد پیرس میں ملاقات کی

335375
ہم یونان کی مدد کے لیے تیار ہیں٫ کرسٹین  لاگارد

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے یونان کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارد نے یونان کی پیش رفت کا قریبی طور پر جائزہ لینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ " مطالبہ کیے جانے کی صورت میں ہم اس ملک کی مدد کے لیے تیار ہیں۔"
یونان میں ریفرنڈم میں "نہ" کے نتیجے کے بعد اس ملک کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس صدر پروکوپی پا و لو پولو کی قیادت میں سر انجام پایا۔
اجلاس کے بعد وزیر اعظم الیکسسز چپراس نے صحافیوں کے پُر زور اصرار کے باوجود کسی قسم کو ئی بیان نہیں دیا۔
مخلوط حکومت کی چھوٹی حصہ دار پارٹی خود مختار یونانی کے سربراہ اور وزیر دفاع پانوس کامین سوس کا کہنا ہے کہ یونانی شہریوں نے پولنگ میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔
سابق نائب وزیر دفاع چاکالوتو لوس کو، یانس کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزیر خزانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جرمن چانسلر انگیلا مرکیل اور صدر فرانس فرانچوئس، یونان کے ریفرنڈم کے نتائج پر غور کرنے کے زیر مقصد پیرس میں ملاقات کی۔
اولاند نے کہا کہ یونان کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تو مرکل نے وقت بہت کم بچنے پر متنبہ کرتے ہوئے چپراس سے نئی تجاویز پیش کرنے کا کہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں