روس کیلئے امریکا سے تعلقات اہمیت نہیں رکھتے،سرگئی لاروف

روس کے وزیر خارجہ  نے کہا کہ امریکہ کی زیر قیادت مغرب ساری دنیا کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے لیکن موجودہ حالات میں یہ ناممکن ہے ۔

299452
روس کیلئے امریکا سے تعلقات اہمیت نہیں رکھتے،سرگئی لاروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان نئی سرد جنگ کے آغاز کے بارے میں بیانات بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس اورامریکا کے تعلقات میں موجودہ کشیدگی کی نظریاتی بنیاد نہیں ہے تاہم روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں سنگین مسائل حائل ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت کثیر القطبی عالمی نظام قائم ہو رہا ہے ، نئے سیاسی اور معاشی مراکز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اس لیے ان نئی طاقتوں اور پرانی مغربی طاقتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکاکی زیر قیادت مغرب ساری دنیا کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے لیکن موجودہ حالات میں یہ ناممکن ہے ۔
روس کا موقف ہے کہ امریکی پالیسی غلط ہے کیونکہ موجودہ دور میں کسی بھی عالمی مسئلے کو تنہا یا کسی ایک ملک کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حل نہیں کیا جا سکتا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں