میکسیکو میں طوفان باد و باراں

طوفان نے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس سے 13 افراد جان بحق ہو گئے

289005
میکسیکو میں طوفان باد و باراں

میکسیکو میں طوفان نے تباہ کاریاں مچائی ہیں۔
ملک کی ٹیکساس سے ملحقہ سرحدی علاقوں کو اپنی زد میں لینے والے سمندری طوفان باد و باراں نے 13 افراد کی جان لے لی ہے۔
بھاری تعداد میں عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچانے والی تیز آندھی اور طوفان کے بعد علاقے کو فائر بریگیڈ کے عملے اور سول امدادی تنظیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
ملبے تلے سے نکالے جانے والے زخمیوں کو گرد و نواح کے اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے ہلاک شد گان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں