الاشباب نے 10 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر ڈالا

دہشت گردوں نے سڑک کنارے بم نصب کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے

289604
الاشباب نے 10 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر ڈالا

کینیا میں سر گرم عمل الشباب دہشت گرد تنظیم نے اب کی بار پولیس کو ہدف بنایا ہے۔
تنظیم نے گریسا شہر کے جوار میں دس پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا ہے۔
بارودی سرنگ یا پھر بم کے ذریعے ہدف بنائے جانے والے پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے جانے والے تیرہ پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ الا شباب کے دہشت گردوں کے ایک یونیورسٹی پر حملے میں 142 طالب علم اور 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ صومالیہ میں اپنے وجود کو جاری رکھنے والی اس دہشت گرد تنظیم نے سن 2011 میں کینیائی فوجیوں کی اس ملک میں تعیناتی کے بعد اس ملک کو بھی ہدف بنانا شروع کر دیا تھا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں