ٹیکساس میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک

متحدہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں دو گروپوں کے درمیان بحث و مباحثہ مسلح جھڑپ کو روپ اختیار کرگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ جائے واردات سے ایک سو سے زائد گولیاں اکٹھی کی گئی ہیں

279322
ٹیکساس میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں  میں 9 افراد ہلاک

متحدہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں دو گروپوں کے درمیان بحث و مباحثہ مسلح جھڑپ کو روپ اختیار کرگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
واکو شہر میں دو موٹر سائیکل گروپوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک ریسٹورانٹ میں یکجا ہوئے ۔
بحث و مباحثے کے شدت اختیار کر جانے کے بعد دونوں گروپوں نے پارک کا رخ اختیار کیا جہاں ان اختلافات نے لڑائی مارکٹائی کا روپ اختیار کرلیا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پہلے چاقووں اور پھر اسلحے سے حملہ شروع کردیا ۔
دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ جائے واردات سے ایک سو سے زائد گولیاں اکٹھی کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق موٹر سائیکل گروپوں کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چلے آرہے تھے ۔ حکام نے کسی نئی ورادت سے بچنے کے لیے سخت حفاظی اقدامات اختیار کرلیے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں